حب اللّٰہ
Written by
Muskan Malik

اللّٰہ کی محبت
چار حروف کا مجموعہ لفظ “محبت” کہنے ،سننے اور لکھنے میں مختصر لگتا ہے لیکن یہ لفظ اپنے اندر اتنی تاثیر رکھتا ہے کہ جیسے ہی سنا جائے اک خوشگوار احساس ہوتا ہے ۔
اور اگر محبت کی معراج دیکھنی ہو تو وہ اللّٰہ رب العزت ہیں ۔ لیکن ہمیں کبھی کسی نے اللّٰہ کی محبت کے بارے میں تو بتایا ہی نہیں ؟ کبھی یہ بتایا ہی نہیں کہ اللّٰہ ہم سے کتنی بے لوث محبت کرتے ہیں ۔ ہمیں تو بس یہ بتایا گیا ہے کہ یہ نہیں کرو گے تو جھنم میں جاؤ گے ، وہ نہیں کرو گے تو بس اللّٰہ کے عذاب سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔ یہ بات بھی ٹھیک ہے ۔لیکن جہاں اللّٰہ کے غضب کے بارے میں بتایا تھا وہاں اللّٰہ کی رحمت کے بارے میں کیوں نہیں بتایا گیا ۔ یہ کیوں نہیں بتایا گیا کہ اللّٰہ کبھی ڈیس اون نہیں کرتے ، کبھی اکیلا نہیں چھوڑتے ۔ کبھی جج نہیں کرتے ۔جب جب اس کا در پہ لوٹ کے جاؤ تب تب وہ بغیر پرانی باتوں کا حوالہ دیے بس اپنی رحمت میں لے لیتے ہیں ۔
ہمیں کبھی اللّٰہ یہ بتایا ہی نہیں گیا کہ اللّٰہ کی رحمت ان کے غضب پہ بھاری ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہماری ہر نیکی اور ہر عبادت کی بنیاد یہ ہے کہ بس ہم جھنم میں نہ جائیں ۔ اللّٰہ کی محبت میں جو عبادت کرنی تھی وہ تو کسی نے سکھایا ہی نہیں ۔
جب ہمیں اللّٰہ کی بے لوث محبت کے بارے میں بتایا ہی نہیں گیا تو ہمیں بھی کبھی اللّٰہ سے وہ بے لوث محبت ہوتی ہی نہیں ہے جو ہونی چاہیے ۔ بس ہمارے ذہنوں میں یہ خیال بیٹھ گیا ہے کہ اللّٰہ بس اک جج ہیں جو ہر وقت صرف ہماری غلطیاں دیکھتے ہیں ۔
اب چونکہ ہمیں یہ پتہ نہیں ہے کہ اللّٰہ ہم سے کتنی محبت کرتے ہیں تو کوئی بھی مشکل آئے تو پہلا خیال یہی آتا ہے کہ بس اللّٰہ تو صرف مجھ سے ہی پیار نہیں کرتے،ا س لیے یہ مشکل آئی ۔ کوئی دعا پوری نہ ہو تو بس میرے ساتھ ہی ایسا ہوتا ہے پھر رب سے اک دوری شروع ہو جاتی ہے کیونکہ جب ان کی محبت کے بارے میں نہیں پتہ پھر ان کے ہر فیصلے پہ گلہ شروع ہو جاتا ہے ۔
آئیں آج زرا اللّٰہ کی محبت پر گفتگو کرتے ہیں جو وہ ہر انسان سے رکھتے ہیں جی ہاں بالکل درست پڑھا آپ نے ہر انسان ۔ اللّٰہ کی محبت میں مسلمان ، مومن ہونا شرط نہیں ہے ۔
اللّٰہ کی بے لوث محبت کا اندازہ اس بات سے کریں کہ اللّٰہ کا ہر حکم فقط ہماری بھلائی کے لیے ہے ۔ اپنی عبادت کا حکم دیا تو وہ بھی ہماری بھلائی کے لیے کہ یہ ہماری روح کے سکون کے لیے ہے۔ اب بتائیں ساتوں آسمانوں کے ایک چپہ بھی فارغ نہیں جہاں پہ فرشتے اللّٰہ کی عبادت میں مشغول نہ ہوں ۔ کیا ان کو ہماری ٹوٹی پھوٹی عبادت چاہیے ۔ بالکل نہیں!!
ہمیں چھوٹے چھوٹے کلمات بتائے گئے جن کا ثواب بہت زیادہ رکھ دیا گیا کہ, بس انسان کسی طرح جھنم سے بچ جائے ۔ اس سے زیادہ محبت کی انتہا کیا ہو سکتی ہے ؟؟
اللّٰہ کی محبت وہ واحد محبت ہے جس میں کوئی غرض نہیں ،جس میں کوئی توقع نہیں ۔ ساری دنیا تنہا چھوڑ دے، ساری دنیا آپ کے مخالف ہو ،ساری دنیا آپ کو غلط سمجھے ، واحد وہ اللّٰہ کی ذات ہے جو آپ کا ساتھ نہیں چھوڑتی ، جب جب آپ اس ذات کو پکاریں گے تب تب آپ کو تھام جائے گا پہلے کیا کیا ہے اس کا طعنہ نہیں مار جاتا ہے نہ ماضی کا حوالہ دیا جاتا ہے وہاں تو بس اپنی رحمت میں لیا جاتا ہے۔
Enjoyed this article?
Join 360 Muslim Experts to stay updated with the latest in technology, ethics, and Islamic innovation.
Get in Touch

