Music…. Draining souls….
Written by
Zain Salim | Content Director

کیا سمجھتا ہے کوئی بھی وہ شخص جو یہ پڑھنے لگا ہے کہ کیا بیان کیا جانے والا ہے؟
پھر سے حلال و حرام پر تقریر؟
پھر سے ایک موسیقی کی ممانعت پر لمبی تحریر ؟
پھر سےایک موسیقی کے نقصانات کی فہرست؟
کیا اسے پڑھنے والا کوئی ہے جو سمجھتا ہو کہ اس میں موسیقی کے فوائد ہیں؟
کیا کوئی ایسا جو نہ جانتا ہو کہ یہ الله اور اسکے رسول کی طرف سے منع کردہ ہے ؟
کیا کوئی ایسا ہے کہ اسکا ضمیر اسے موسیقی سے متعلق گواہی دیتا ہو کہ بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیسے لکھوں ایک بار پھر کہ بچ لو لوگو!!!!!!!
:اگر چاہیے تو دے سکتی ہوں قرآن وحدیث سے حوالہ کیا نہیں پڑھ چکے یہ آیت کریمہ
وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِّلَّهِ".(سورۃ البقرہ 165)
"اور جو ایمان والے ہیں وہ اللہ کی محبت میں شدید ہیں"
کیا ہم ہیں ایمان والے ؟ جو بہت بڑ ھے ہوئے ہوں محبت میں اس رب کی جس کے رب العالمین ہونے کا دن میں 17 فرائض میں ہر روز اعلان کرتے ہیں ۔ پھر یہ کیسی محبت ہے جس کے ہم دعوے دار ہیں۔
یہ گناہ ہے ۔۔۔
کبیرہ ہے یا صغیرہ ہے؟۔
نہیں یار میں نہیں بچ سکتا۔۔۔۔۔۔
ہر کوئی سنتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
اس میں کیا برائی ہے ۔۔۔۔۔
قرآن میں کہاں ذکر ہے۔۔۔۔۔۔
نہیں نہیں یہ حدیث توضعیف ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے پاس جوازوں کی لمبی فہرست ہے۔۔جو نہ ختم ہونے والی ہے۔ کیا محبت کا تقاضہ یہ نہیں ہےکہ سر جھکا دیا جائے ضد چھوڑ دی جائے ۔ محبت میں بھی دلائل مانگے جاتے ہیں ؟ جب کہہ دیا رحمن و رحیم رب نے
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ (سورۃ لقمان: 6)
"اور لوگوں میں وہ ہیں جو لغو باتوں کو مول لیتے ہیں کہ بے علمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں-"
محبت کرنے والا، سلامتی دینے والاحفاظت کرنے والا، اللہ روک رہا ہے، لغویات سے کہ نہیں لا سکتا کوئی چاند تارے،” کوئی نہیں دے سکتا تمہیں وہ جو ہے. تمھارے پالنہار کے خزانوں میں ۔نہیں کر سکتا کوئی اتنی محبت جتنی وہ کرتا ہے اپنے نازک ، کمزور اور عاجز بندوں سے اپنے۔ نبی اکرم صل اللہ علیہ وسلم کے ذریعے جب اس نے بھیج دیا اپنا پیغام کہ
"اللہ نے مجھے سارے عالم کے لیے رحمت اور ہادی بناکر بھیجا ہے اور مجھے حکم کیا ہے کہ میں بانسری اور موسیقی اور کفارات کو مٹا دوں۔”
(مسندامام احمدابن حنبل 257/5)"
پھر کہتے رہے کہ
Enjoyed this article?
Join 360 Muslim Experts to stay updated with the latest in technology, ethics, and Islamic innovation.
Get in Touch

