Selfless love of Allah.
Written by
360 ME

Let’s see beauty of love of Allah.
” محبت”لفظ محبت بنا تو چار حرف سے ہے لیکن اگر اس کو سمجھا جائے تو اس میں اک کائنات پوشیدہ ہے ۔ بطور انسان ہم سب کی خواہش ہوتی ہے کہ ہم سے بے لوث محبت کی جائے ، ہر حال میں ہمارا ساتھ دیا جائے ۔ جہاں ہم لڑکھڑائیں وہاں ہمیں تھاما جائے ۔ہمیں جج کیے بغیر ہمارا ساتھ نبھایا جائے ۔اور کتنا خوبصورت احساس ہے نہ کہ ہمارے پاس ہمارے اللّٰہ ہیں جو ہم سے بے لوث محبت کرتے ہیں ،ایسی محبت جس میں کوئی شرط نہیں ہے ، جس میں ہمارے پرفیکٹ ہونے کی شق نہیں ہے۔ اللّٰہ خود فرما رہے ہیں کہ جب جب کوئی پکارتا ہے، دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتا ہے ۔ اس کی بات سنی جاتی ہے اس کی دعا قبول کی جاتی ہے اور یہاں نیک و پرہیزگار ہونے کی شرط نہیں ہے۔ دنیا کے لوگوں کی طرح اللّٰہ کے ہاں یہ جج نہیں کیا جاتا کہ نیک ہو یا نہیں وہاں پہ یہ نہیں کہا جاتا کہ اب آئے ہو جب تمہیں دنیا نے دھتکار دیا ہے ، اب سہارا چاہیے جب تمہارے دنیاوی سہارے تمہارے کام نہ آئے جن کو تم نے اللّٰہ سے زیادہ اہمیت دی تھی ۔ اللّٰہ کے ہاں صرف تھاما جاتا ہے ۔ اللّٰہ ہیں نہ کیسے دیکھیں ہمیں تکلیف میں ۔
ایسی بے لوث محبت کے بعد کیا کسی اور محبت کی ضرورت رہتی ہے ۔ کیا دنیا کی کوئی اور چیز اس محبت کے آگے اہمیت رکھتی ہے ؟پھر یہ مایوسی ،پھر یہ یاس کیسی؟
دنیا میں کوئی آپ کا ساتھ نہیں دیتا ، آپ کو غلط سمجھا جاتا ہے ، ضرورت کے وقت کوئی آپ کی مدد نہیں کرتا ۔ دنیا کے مصائب آپ کا پیچھا نہیں چھوڑتے اور ان مصائب میں کوئی آپ کا راہبر نہیں ہوتا ایسے حالات میں کیوں ہمت ہاری جائے کیوں مایوس ہوا جائے ۔ کوئی بات نہیں اگر کوئی ساتھ نہیں ہے اللّٰہ تو ساتھ ہیں نہ ہمیشہ ، جب جب سچے دل سے پکاریں گے اللّٰہ ہمیں تھامیں گے کیونکہ وہ ہم جیسے گناہگاروں کے بھی تو اللّٰہ ہیں ہم سے بھی تو پیار کرتے ہیں پھر کیوں ہمت ہاری جائے کیوں خود کو تکلیف دی جائے کہ کوئی ہمارا نہیں ہے ۔
” اللّٰہ ہمارے لیے کافی ہیں اور وہ بہترین کارساز ہیں” “(آل عمران:173)
اللّٰہ کی محبت ہم اپنا حق سمجھ کر وصول کرتے ہیں لیکن کیا ہم نے سوچا ہے کہ محبت میں کچھ فرائض بھی ہوتے ہیں ۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ جو چیز ہمیں بغیر محنت کے ملے ہم اس کی قدر نہیں کرتے ہم اللّٰہ کی محبت کی قدر نہیں کرتے ۔ وہ ہستی جو ہم سے ہماری ماؤں سے ستر گنا زیادہ پیار کرتی ہے کیا ہم نے کبھی اس کی رضا کا سوچا ہے ؟ کیا ہم نے کبھی یہ فکر کی ہے کہ اللّٰہ کو کیا پسند ہے اللّٰہ ہم سے کیا چاہتے ہیں ۔ ہم دنیا میں اگر کسی سے محبت کرتے ہیں تو اس کو راضی کرنے کے لیے کیا نہیں کرتے۔ اپنی ذات تک کو فراموش کر دیتے ہیں ۔ پھر اللّٰہ کی محبت پانے کے لیے کاوش کیوں نہیں کرتے ۔ وہ ذات جو ہر حال میں ساتھ دیتی ہے اس کی رضا کے لیے کوشش کیوں نہیں کی جا سکتی ۔ محبت میں فرائض بھی ہوتے ہیں کہ جو بے لوث محبت کرتا ہے اس کی رضا کا بھی خیال رکھا جائے ۔ اللّٰہ رب العزت نے تو طریقہ بھی بتایا ہے کہ کیسے رضا حاصل کی جائے کہ اللّٰہ نے جو احکامات دئیے ہیں ان کی پیروی کی جائے ۔
Enjoyed this article?
Join 360 Muslim Experts to stay updated with the latest in technology, ethics, and Islamic innovation.
Get in Touch

